اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹر حارث رؤف پر دستاویزی فلم جاری

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حارث رؤف پر دستاویزی فلم جاری کر دی گئی۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو  نے قومی کرکٹر حارث رؤف پر دستاویزی فلم تیار کی ہے جس میں ان کا راولپنڈی میں پرانا گھر اور گلیاں بھی دکھائی گئیں ہیں جس میں حارث رؤف کرکٹ کھیل کر بڑے ہوئے۔

دستاویزی فلم میں حارث رؤف  نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرکٹ کھیلنے کیلئے گھر سے اپنا حلیہ بدل کر دوست کے گھر جاتے تھے اور وہاں سے کپڑے اور جوتے پہن کر ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے جایا کرتے تھے۔ انہوں  نے بتایا ہے کہ وہ 7 بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ ان کے والد پیشے کے اعتبار سے ویلڈر تھے جو مشکل سے بچوں کا پیٹ پالتے تھے۔ انہوں نے بتایا والد اور چاچا ایک ہی چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، چچاؤں کی شادی کے بعد ان کو کمرے دینے پڑے اور ہمیں کچن میں بھی سونا پڑا۔

قومی کرکٹر حارث رؤف نے مزید بتایا سکول کی فیس دینے کے لیے ہر اتوار بازار میں نمکو بھی فروخت کی، یونیورسٹی کی فیس دینے کیلئے ٹیپ بال کرکٹ کھیلتا تھا، والدہ چاہتی تھیں کہ اپنا گھر ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے