اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے ایرانی سفیر کی ملاقات،تجارت میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں تعلیم، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، سیاحت،  ثقافت اور تعلیم  کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے بہت مواقع موجود ہیں، پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں اعلیٰ معیار کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات کو ایران میں ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے، پاکستان کے چاول اور دوسری زرعی اجناس  بھی دنیا میں بہت پسند کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک اچھا منصوبہ ہے، پاکستان ایران کے ساتھ انرجی کے شعبے میں اشتراک کر سکتا ہے، جسمانی اعضاء کی پیوند کاری میں ایران دنیا کے بہترین ممالک میں سے ایک ہے، پاکستان اور ایران میڈیکل اور ٹورازم کے ذریعے روابط مضبوط بنا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے