اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اب میں شاہین کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا: ثقلین مشتاق

22 Sep 2023
22 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے شاہین شاہ آفریدی کو منفرد انداز میں شادی کی مبارکباد دے کر دل جیت لیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہین شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہ نہ بھولیے گا کہ ناصرف میں آپ کا گراؤنڈ میں کوچ رہا ہوں بلکہ اب میں اپنے تجربے کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کو ایک بہترین شوہر بننے کی ٹریننگ بھی دوں گا۔

ثقلین مشتاق نے دعوت ولیمہ میں عدم شرکت پر کہا کہ وہ ولیمے پر شریک تو نہ ہوسکے لیکن انہوں نے سب کو بہت یاد کیا۔

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے شاہد آفریدی کو ’پیارے بھائی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور ایک اور بیٹی کی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقین نہیں آتا کہ ننھی سی گڑیا اب اتنی بڑی ہو گئی ہے، انشا کی شاہین کے ہمراہ ایک بہتر اور خوشگوار زندگی کے لیے میری طرف سے بہت سی دعائیں۔

ثقلین مشتاق نے شاہین کی تعریف میں کہا کہ شاہین ناصرف ایک عظیم کھلاڑی ہے بلکہ اس سے بڑھ کر وہ ایک بہتر انسان ہے وہ ہماری شہزادی کی خوب دیکھ بھال کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے