اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو نے 392 مقامات سے بجلی چوری پکڑ لی

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(لاہور نیوز) لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 392 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی۔

تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دیدی گئیں۔ 179 مقدمات درج، 20 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔4زرعی ،18 کمرشل اور 374 گھریلو کنکشنز پر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے 3 کروڑ 41 لاکھ 84 ہزار 707 روپے ڈی ٹیکشن بلز چارج کیے گئے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کرکے میٹر قبضے میں لے لئے گئے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 990 کنکشنز سے بجلی چوری پکڑی جا چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے