اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ مشی خان نے معاشرے میں بگاڑ کی وجہ پاکستانی ڈراموں کو قرار دے دیا

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ مشی خان نے پاکستانی ڈراموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں معاشرے میں بگاڑ کی وجہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ مشی خان نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں اور ان کے لکھنے والوں پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ " بہن اور بھائی ، دیور اور بھابھی جیسے رشتے  ہمارے گھروں میں خوبصورت رشتے ماننے جاتے تھے جنکو آج کل کے ڈراموں نے غلیظ اور گندا کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ان ڈراموں کے لکھنے والوں سے اس حوالے سے پوچھو تو وہ جواباً کہتے ہیں کہ یہ آپ کے معاشرے میں ہو رہا ہے اس لیے ہم دکھا رہے ہیں، لیکن ان کو یہ کون بتائے کہ پورے محلّے میں یہ معاملات صرف ایک گھر میں ہو رہے ہیں باقی 10 گھروں میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مافیا ہے جو ایسے ڈرامے بنا رہا ہے، ان کو اس طرح کا کانٹینٹ دکھا کر معاشرے کو خراب کرنے کیلئے پیچھے سے فنڈز ملتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے