اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا انسداد سموگ رولز پر مکمل عملدرآمد کا حکم

17 Sep 2023
17 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں انسداد سموگ رولز 2023 پر مکمل عملدرآمد کروانے کا حکم دے دیا۔

چین روانگی سے قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس بریفنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے 63 فیصد سموگ کی وجہ ہیں، موٹر کار اور جیپ وغیرہ کی وجہ سے 11 فیصد سموگ پیدا ہوتی ہے۔

بریفنگ میں اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ شیخو پورہ اور اوکاڑہ میں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے صوبے کی تمام اہم شاہراہوں کو واش کرکے ڈسٹ فری بنایا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر کی سڑکیں ڈسٹ فری کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز کو غیر معیاری فیول بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت دی گئی ہے، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے کے لیے کاشت کاروں سے بیانِ حلفی لیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیکٹریوں کو ماحول دوست بنانے کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کو 2 ماہ کے لیے سیل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے