اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

رنگ روڈ سدرن لوپ تھری سے عوام کو آمدورفت کی سہولتیں ملیں گی، محسن نقوی

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ گرینڈ مسجد سے اڈہ پلاٹ تک منصوبے کے ارتھ ورک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضروری مشینری لگا کر ارتھ ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پراجیکٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

محسن نقوی نے کہا رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی، میٹرو اورنج لائن پر طلبہ کو ہم نے فری سفر کی سہولت دی ہے، گجومتہ سٹیشن سے پرائیویٹ سیکٹر اپنی بسیں لنک کرے ، حکومت نہیں کر سکتی، پٹرول کی زیادہ قیمت کے باعث ہر بندہ متبادل طریقے سوچ رہا ہے۔

سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو رنگ روڈ سدرن تھری پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین رنگ روڈ اتھارٹی اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے