اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کا ریلوے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے ریلوے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو ریلوے شاہد عزیز سمیت دیگر افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ریلوے افسران کے ساتھ اعلٰی سطح اجلاس میں وزیر ریلوے نے فیول اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرنے اور فیول چوری روکنے کی ہدایت کی۔ شاہد اشرف تارڑ کو الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں اخراجات میں کمی لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کیرنز ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے