15 Sep 2023
(لاہور نیوز) ملک کے مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 7 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 7 ارب 63 کروڑ 89 لاکھ ڈالر پر موجود ہیں، مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 14 کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔ذرائع کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث ہوئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 44 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔