15 Sep 2023
(لاہور نیوز) نصیر آباد پولیس نے سیف سٹی سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر ملزم کو 40 بوتلیں شراب سمیت گرفتار کرلیا۔
سیف سٹیز اتھارٹی ترجمان کے مطابق سیف سٹی سرویلنس ٹیم نے فردوس مارکیٹ کے علاقے میں مشکوک شخص کو دیکھا، پولیس کو فوری طور پر مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، دوران چیکنگ ملزم سے 40 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس پی رضا تنویر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے، ملزم نے تعلیمی اداروں اور پوش علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے، معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔