15 Sep 2023
(لاہور نیوز) اگست 2023ء میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 16 کروڑ ڈالر کی سطح تک محدود رہا۔
اگست 2022ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 77 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا، رواں مالی سال کے 2 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 93 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہا۔
مالی سال 2023ء کے 2 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر تھا، جولائی 2023ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔