اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت کے خط میں سیاست کا عنصر شاید زیادہ غالب آیا ہے: سربراہ پلڈاٹ

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(لاہور نیوز) پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا خط سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے قد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

احمد بلال محبوب نے دنیا نیوز  کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا صدر کے خط سے بڑا حیران ہوا ہوں، میرے خیال سے اس خط کا کوئی مقصد نہیں ہے، اس خط سے صدر مملکت کے قد میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

سربراہ پلڈاٹ نے مزید کہا خط میں سیاست کا عنصر شاید زیادہ غالب آیا ہے، صدرمملکت پر پارٹی کی طرف سے بھی دباؤ تھا، اب کچھ نہ کچھ تو کرنا تھا، صدرمملکت کے خط سے حیران اور پریشان بھی ہوا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے