اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 25واں اجلاس ملتان میں منعقد ہوا جس میں 39 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی، وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تنخواہوں میں  اضافے کا نوٹیفیکیشن فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پنجاب کابینہ نے  میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلباء و طالبات کو فری سہولت دینے کی بھی  منظوری دے دی، کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں معذور افراد اور طلباء و طالبات کو مفت ٹکٹ ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے