اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت عارف علوی کے عہدہ صدارت کی آئینی مدت آج مکمل

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(ویب ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی میعاد آج مکمل ہو رہی ہے، عارف علوی نے 9 ستمبر 2018 کو صدارتی منصب سنبھالا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کرینگے بلکہ نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جب کہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے، اسلام آباد واپسی سے قبل انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور خصوصی دعا ئیں بھی کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے