اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم 'ڈھائی چال' دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

07 Sep 2023
07 Sep 2023

(ویب ڈیسک) بھارت کی پاکستان میں مداخلت پر مبنی ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم "ڈھائی چال" رواں برس دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

فلم "ڈھائی چال" کو تین سال قبل 2019 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور امکان تھا کہ اسے 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا، مسلسل تاخیر کے بعد مارچ 2022 میں فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جون 2022 میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا تھا۔

لیکن ایک بار پھر نامعلومات وجوہات کی بنا پر فلم ریلیز نہ ہوسکی تھی اور اب طویل تاخیر سے فلم کا نیا موشن پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے اسے 8 دسمبر 2023 کو پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

نئے جاری ہونے والے موشن پوسٹر میں تصدیق کی گئی ہے کہ فلم کو 8 دسمبر 2023 کو سینماؤں میں پیش کردیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے