اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عسکری ٹاور حملہ کیس، یاسمین راشد اور محمودالرشید کی ضمانتوں پر سماعت ملتوی

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(لاہور نیوز) سانحہ نو مئی کو عسکری ٹاور ، مسلم لیگ ہاؤس اور جناح ہاؤس حملہ کیسز کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز اور محمودالرشید کی ضمانتوں پر سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ڈیوٹی جج عبہر گل خان نے سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمودالرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس ، مسلم لیگ نون ہاؤس حملہ کیس میں بعدازگرفتاری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں  ۔

عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے