اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشری بی بی نے اپنی ممکنہ گرفتاری پر درخواست ضمانت دائر کر دی

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنی ممکنہ گرفتاری پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

دائر درخواست میں وفاق، نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ ہوں۔ میرے شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نیب، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 بشری بی بی نے اپنی درخواست ضمانت میں استدعا کی کہ جون 2022 سے پہلے میرے خلاف کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی۔ جون 2022 سے لیکر ابتک درج، خفیہ مقدمات، انکوائری، انویسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے