اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کی گرفتاری سے قانون کی حکمرانی پر سوالات اٹھ رہے: پاکستان بار کونسل

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق ویراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک قابل مذمت ہے اور اس واقعہ کے بعد قانون کی حکمرانی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بار کونسل کے وائس چیئرمین اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو گرفتار کر کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی کیونکہ عدالت نے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا واضح حکم دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے