01 Sep 2023
(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کا تحریری حکم منظر عام پر آ گیا۔
تھری ایم پی او آرڈر کے مطابق چودھری پرویز الٰہی بدامنی اور انتشار پھیلانے میں ملوث رہے ہیں، پرویز الٰہی امن و امان کو خراب کرنے کے مزید امکانات رکھتے ہیں، ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی سپیشل برانچ اور آئی بی نے نظر بند کرنے کی سفارش کی۔
آرڈر کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کو 30 دن نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، چودھری پرویز الٰہی ان آرڈرز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں۔