اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جنرل ہسپتال کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی، شدید زخمی

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی شناخت عائشہ ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے، جو ایبٹ آباد کی رہائشی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ جنرل ہسپتال کے میڈیکل یونٹ ٹو میں زیرِ علاج تھی۔ واقعہ کے وقت اس کا بھائی کھانا لینے گیا ہوا تھا، اسی دوران لڑکی چھت پر چڑھی اور چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔

چھلانگ لگانے کے باعث لڑکی شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔ واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے