اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا چودھری پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دے دیا، عدالت نے مرکزی صدر پی ٹی آئی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے نیب کو چودھری پرویز الٰہی کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

بعدازاں نیب لاہور نے چودھری پرویز الہٰی کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔دوران سماعت عدالت عالیہ نے پرویز الہٰی کو رہا کرنے اور مزید کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹرا کورٹ اپیل خارج ہوگئی تھی؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری ہوگی، میں ابھی پرویز الہٰی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے رہا ہوں۔

قبل ازیں سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کہاں ہیں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے پرویز الہٰی کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے، ہمیں گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم بھی نہیں ملا۔

اس پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس کا مطلب ہے آپ نے پرویز الہٰی کو پیش نہیں کرنا، جس پر نیب وکیل نے کہا کہ ہم پرویز الہٰی کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن پرویز الہٰی کی زندگی کو شدید خطرات ہیں، پنجاب حکومت نیب سے سکیورٹی کے معاملات پر تعاون نہیں کررہی۔

نیب پراسیکیوٹر نے جسٹس امجد رفیق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  آپ پنجاب حکومت سے سکیورٹی کے معاملاتِ یقینی بنائیں ہم پرویز الہٰی کو پیش کر دیتے ہیں۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے سکیورٹی معاملات سے متعلق خط عدالت میں پیش کردیا، وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پولیس اس وقت کچہ کے علاقے میں آپریشن میں مصروف ہے، ہماری بلٹ پروف بکتر بند گاڑی کچہ کے علاقے میں مصروف ہے۔

جس پر نیب پراسیکیوٹر بولے کہ ساری صورتحال عدالت کے سامنے ہے، سکیورٹی کے معاملات حل نہ ہوئے تو رسک ہے،اگر پھر بھی عدالت کہے گی تو پیش کردیں مگر ذمہ داری کون لے گا۔

جسٹس امجد رفیق نے استفسار کرتے ہوئے کہا آپ جج کو تو ملزم نہیں بنا دیں گے، جو کچھ اس ملک میں ہورہا ہے کوئی بعید نہیں کہ جج کو بھی ملزم بنا دیں۔

عدالت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  کئی مرتبہ پرویز الہٰی کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جاچکا ہے، حکومت کو چھوڑیں آپ پرویز الہٰی کو پیش کریں، حکومت نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تو نہ کرے، پرویز الہٰی کو ایک گھنٹے میں عدالت پیش کریں، اگر پیش نہ کا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے