اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عسکری ٹاور حملہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

28 Aug 2023
28 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اٹک جیل میں سابق وزیراعظم کا بیان قلمبند کرنے کے لیے عدالت سے اجازت لے گی، عسکری ٹاور کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چودھری اور دیگر ممبران اٹک جائیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کیس کے حوالے حکومت نے مختلف جے آئی ٹیز تشکیل دے رکھی ہیں، تھانہ سرور روڈ کیس کی جے آئی ٹی کے ہیڈ عمران کشور ہیں، عسکری ٹاور کیس کی جے آئی ٹی ہیڈ  ڈاکٹر انوش مسعود چودھری ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالت سے اجازت کے بعد جے آئی ٹی کے ممبران چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان قلمبند کرنے اٹک جیل جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے