(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں سربراہ تحریک انصاف سے جیل میں تفتیش سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے سپیشل جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف سے نو مئی کے مقدمات میں تفتیش کرنی ہے۔
پولیس کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت جیل میں ملزم سے تفتیش کی اجازت دے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی تفتیش سے متعلق درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس،کلمہ چوک پرکنٹینر جلانے کے کیس، تھانہ شادمان جلانے کا کیس اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی ہے۔