اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

الیکشن کی تاریخ مقررکرنے کی درخواست، اٹارنی جنرل معاونت کیلئے عدالت طلب

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے احکامات کیلئے درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالتی معاونت کیلئے طلب کرلیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کیلئے مختلف ٹائم لائنز ہیں جنہیں کم کرنا الیکشن کمیشن کیلئے ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس معاملہ ہے، ٹائم لائن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلئے کم از کم 4 ماہ درکار ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسی لیے ہرکوئی اس معاملے میں حساس ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر جون میں مردم شماری ہوگئی تھی تو اس کی منظوری کیوں نہیں دی گئی؟ جو بھی ٹائم لائن بنتی ہے اسے 90 دن کے اندر اندر لایا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اسمبلیاں اچانک تحلیل نہیں ہوئیں، اس معاملے سے ہرکوئی آگاہ تھا، الیکشن کمیشن کو اپنی تیاری ہرصورت مکمل رکھنی چاہیے تھی۔

بعدازاں عدالت نے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جو بھی ہو الیکشن کرانے کی ٹائم لائن 90 دن ہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے