اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مبینہ کرپشن کیس، پرویز الہٰی کا 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر آج احتساب عدالت پیش کیا گیا، احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی کے خلاف کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

پرویز الہٰی کے  وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا تھا کہ 21 اگست تک فیصلہ کریں مگر ابھی تک ہائیکورٹ میں کیس نہیں سنا گیا، عدالت اگر مناسب وقت کیلئے پرویز الہیٰ کا ریمانڈ منظور کر لیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی

پرویز الہٰی نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ میری کمر میں شدید تکلیف ہے، پاؤں بھی سوجے ہوئے ہیں۔ ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے پرویز الہٰی کی ذاتی معالج مہیا کرنے کی استدعا منظور کرلی اور اہل خانہ سے ملاقات کا حکم دیتے ہوئے نیب کی جانب سے کی گئی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظور کر لیا۔

پرویز الہٰی گفتگو:۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فوج کی اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے عدلیہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پرویز الہیٰ نے کہا میں میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میڈیا قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اسملبیوں کی عدم موجودگی میں ان کا ظلم میڈیا دکھا رہا ہے، شاہ محمود قریشی کا نام سائفر میں ڈالنا انتہائی افسوس کی بات ہے۔

صدر پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا میرا پیغام ہے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں، الیکشن وقت پر نہیں ہو رہا اس بارے عدلیہ کے پاس جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے