اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بلائنڈ ورلڈ گیمز میں شرکت کیلئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(لاہورنیوز) بلائنڈ ورلڈ گیمز میں شرکت کیلئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بلائنڈ ورلڈ گیمز 17 سے 26 اگست تک برمنگھم میں جاری رہیں گی ، بلائنڈ کرکٹ ایونٹ کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔ورلڈ بلائنڈ گیمز کے کرکٹ کے مقابلوں میں 5 ممالک کی ٹیمیں شریک ہونگی ، جبکہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نثارعلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بدرمنیر نائب کپتان ہونگے ، ظفر اقبال،ریاست خان،محمد شاہ زیب ،فخر عباس ،محمد سلمان، محمد آصف، شاہ زیب حیدر،انیس جاوید شامل ہیں۔اس کے علاوہ معین اسلم، نعمت اللہ، مطیع اللہ، محسن خان، کامران اختر، اکمل حیات، اور اسرار حسان ، محمد ظہیر ،حسان جمال ، آفتاب ، علی بابر ٹیم کا حصہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے