اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حمزہ امین کا آسٹرین نیشنل اوپن گالف چیمپئن شپ جیت کر قوم کو یوم آزادی کا تحفہ

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے گالفر حمزہ امین نے آسڑین نیشنل اوپن گالف چیمپئن شپ جیت کر قوم کو یوم آزادی کا تحفہ پیش کیا ہے۔

آسڑین نیشنل اوپن گالف چیمپئن شپ میں حمزہ امین نے تھری انڈر پار کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اپنے سوشل میڈیا پیغام میں حمزہ امین کا کہنا تھا یہ میرا 11 واں پروفیشنل ٹائٹل ہے، ٹائٹل اپنے والد کے نام کرتا ہوں جو میرے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے میری رہنمائی کی۔

ان کا کہنا تھا میں اپنے تمام سپورٹرز اور اہلیہ اشنا شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔

ماڈل و اداکارہ اشنا شاہ نے بھی شوہر حمزہ امین کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ نے شاندار کامیابی حاصل کی اور لگاتار دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتا۔

 

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ حمزہ نے تمام کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کی، آپ کے ٹیلنٹ کا کوئی جوڑ نہیں ہے، آپ نے تھکا دینے والے سفر اور پریکٹس کے بغیر کامیابی حاصل کی۔

اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ نے کہا کہ میں اس موقع پر موجود نہیں تھی لیکن ملک کیلئے اعزاز حاصل کرنے پر میرے ساتھ مل کر حمزہ کو مبارک دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے