اپ ڈیٹس
  • 229.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے پر تذبذب کا شکار

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ نہ کر سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نئی مردم شماری سے پیدا صورتحال پر 2 اجلاس ہوئے جو کہ بے نتیجہ رہے، الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے پر تذبذب کا شکار ہے۔

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لیگل ٹیم نے آرٹیکل 51 فائیو کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے تقاضے سے آگاہ کیا، لیگل ٹیم کی جانب سے رائے دی گئی کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کا انتظار کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یہ بھی دیکھنا چاہتا تھا کہ صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے یا نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے