اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت میں پاکستانی ہاکی پلیئر کا طبیعت خرابی پر ہسپتال داخل ہونیکا معاملہ،کھلاڑی ہسپتال سے فارغ

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللہ کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق محمد عبداللہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، انہیں تیز بخار اور گلے کی انفیکشن بگڑنے پر چنئی کے ہسپتال میں  داخل کیا گیا تھا۔مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ محمد عبداللہ دو روز ہوٹل میں مکمل آرام کریں گے۔واضح رہے کہ عبداللہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، ان کی صحت کے حوالے سے ہیڈکوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی ایک دو روز سے طبیعت خراب تھی۔

انہوں نے کہا کہ عبداللہ کامکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور پاکستان ٹیم عبداللہ کی جلد صحتیابی کے لیے  پر امید ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق محمد عبداللہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے شہر چنئی میں موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے