اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم فاروق والد کے کہنے پر اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک کیوں نہ گئیں؟

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ حریم فاروق نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ابتدائی مشکلات سے پردہ اٹھا دیا۔

اداکارہ حریم فاروق نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انکا تعلق ایک خوشحال فیملی سے ہے لیکن جب انہوں نے شوبز میں جانے کا فیصلہ کیا تو والدین نے انہیں تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے پر زور دیا۔

حریم فاروق کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد کی پڑھنے کیلئے ملک سے باہر بھیجنے کی آفر کو قبول نہیں کیا اور کہا کہ میں اپنی جدوجہد خود کروں گی۔ مجھے پتا نہیں کیا سوجھی اور میں نے اپنے ابا سے کہا کہ میں آپ سے ایک پیسہ بھی نہیں لوں گی جس کے بعد میں کراچی آگئی۔

اداکارہ نے کراچی میں اپنی ابتدائی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میرا اس انڈسٹری میں کوئی کنکشن یا جاننے والا نہیں تھا، میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے، میں جس اپارٹمنٹ میں رہتی تھی وہ بہت چھوٹا تھا اور وہاں نہ بجلی تھی نہ پانی تھا۔ میں نے سیٹ پر چھپ کر شاور بھی لیا اور کپڑوں پر استری بھی وہیں کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ میں یہ سب کچھ کیوں کررہی ہوں مجھے تو اللہ تعالیٰ نے اتنا کچھ دیا ہے، میں روتی تھی اور سوچتی تھی کہ کیا میرے لیے یہ خواب اتنا ضروری ہے، کبھی کبھار ٹوٹ جاتی تھی لیکن اپنے والدین کو ان مشکلات کے بارے میں نہیں بتایا۔

حریم فاروق نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود مجھے خدا پر یقین تھا کہ اگر آج میری زندگی میں اندھیرا ہے تو کل روشنی بھی ہوگی۔ مجھے ایک چیز پتا تھی کہ میرا جذبہ سچا ہے، میرے دل میں سچائی ہے اور میں محنت کرنے کیلئے تیار ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے