اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان، مصباح الحق سربراہ مقرر

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہورنیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کردیا۔

کمیٹی میں مصباح الحق کے علاوہ انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شامل ، کمیٹی کرکٹ سے متعلقہ معاملات پر سفارشات تیار کرے گی جن میں قومی سلیکشن کمیٹیوں کی تقرری، قومی ٹیم کے کوچز کی تعیناتی، کرکٹرز کے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور ان کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔

ڈومیسٹک سٹرکچر کے معاملات، شیڈول، پلیئنگ کنڈیشنز کے معاملے میں بھی کمیٹی کی مشاورت شامل ہوگی، امپائرز، ریفریز اور کیوریٹرز کی دیکھ بھال اور ترقی کے منصوبوں کا پلان بھی تیار کرے گی۔کمیٹی کے پاس اپنی ضرورت کے مطابق اضافی کرکٹ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار بھی ہوگا، یہ کمیٹی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو مستقل بنیادوں پر رپورٹ کرے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے