اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اقبال ٹاؤن : سنگدل بیٹے نے ماں کو گھر میں قید کیے رکھا

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، سنگدل بیٹے نے ماں کو قید کیے رکھا، مقامی رہائشیوں نے گھر میں مقید ماں کو بازیاب کروالیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر زخموں اور بیماری کے نشانات ہیں، معمر خاتون عرصہ دراز سے گھر میں بند تھی ، گھر سے خاتون کے کراہنے کی آوازیں آتی تھیں ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، مقامی افراد نے قانونی کارروائی کی درخواست دی ہے ، حقائق سامنے آنے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے