اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو شکست، ایران نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

20 Jul 2023
20 Jul 2023

( ویب ڈیسک ) ایران نے ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

تاشقند، ازبکستان میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ چیمپئن شپ ایشین والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلی گئی اور چیمپئن شپ میں سنٹرل ایشیا کی چار ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان،ایران، قازقستان اور ازبکستان شامل تھیں۔

یاد رہے کہ چیمپئن شپ کے لیگ میچز میں پاکستان نے قازقستان کو 0-3 سے اور ایران کو 2-3 سے شکست دی جبکہ پاکستان کو ازبکستان کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے