اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سول سوسائٹی کے وفد کا جناح ہاؤس کی خراب حالت پر انتہائی دکھ کا اظہار

15 Jul 2023
15 Jul 2023

(لاہور نیوز) سول سوسائٹی اور سماجی شخصیات کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی واقعہ کی مذمت کی۔

وفد نے جناح ہاؤس کو نذرِآتش اور خراب حالت میں دیکھ کر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔

شرکاء وفد کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھر کو جس قدر بری طرح جلایا اسے دیکھ کر انتہائی دُکھ ہوا، پاک افواج اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے، ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاحیات کھڑے رہیں گے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں اور شہداء کی بے حرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے