اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارشی پانی کو سڑک پر جمع ہونے سے بچانے کے لیے گرین بیلٹس کو گہرا کیا جائے گا

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(لاہور نیوز) بارشی پانی کو سڑک پر جمع ہونے سے بچانے کے لیے گرین بیلٹس کو گہرا کیا جائے گا، کمشنر لاہور نے ٹیپا اور واسا کو گرین بیلٹس گہری کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

سروے کے مطابق شہر میں 58 مقامات پر گرین بیلٹس اونچی ہونے کی وجہ سے بارشی پانی جمع ہوتا ہے، پلان کے تحت علامہ اقبال ٹاؤن میں سکیم موڑ، یتیم خانہ، بجلی گھر، ملتان چونگی، کریم بلاک، رضا بلاک کی گرین بیلٹس کو سڑک سے نیچا کیا جائے گا۔

جوبلی ٹاؤن میں نظریہ پاکستان، ایوب چوک، شوکت خانم فلائی اوور، اللہ ہو چوک، بھلہ چوک کی گرین بیلٹس گہری کی جائیں گی،  نشتر ٹاؤن میں پیکو موڑ، لاہور برج ،فیروز پور روڈ گجومتہ ،مولانا شوکت علی روڈ، ہمدرد چوک کی گرین بیلٹس سڑک سے نیچی کی جائیں گی۔

اسی طرح دیگر گرین بیلٹس کو گہرا کرنے کے لیے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے واسا اور ٹیپا کو ٹاسک سونپ دیے ہیں، واسا نے مون سون سے قبل گرین بیلٹس کو گہرا کرنے کی استدعا بھی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے