اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمر جنگ ایشیا کپ: قومی شاہینز ٹیم آج سری لنکا روانہ ہوگی

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(لاہور نیوز) مینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان شاہینز ٹیم آج لاہور سےبراستہ دبئی سری لنکا جائے گی۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث ٹیم کی قیادت کر رہےہیں، ٹورنامنٹ 13 سے 23 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا، 50 اوورز فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان شاہینزکو گروپ بی میں انڈیا اے، نیپال اورمتحدہ عرب امارات اے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 14جولائی کو نیپال کے خلاف کھیلے گی، 17جولائی کو قومی ٹیم کا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات اے کے خلاف ہوگا۔

19جولائی کوپاکستان ٹیم روایتی حریف انڈیا کے خلاف مدمقابل ہوگی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز21 جولائی کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 23 جولائی کو ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے