اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن سائبر سسٹم پرحملہ، سکیورٹی الرٹ جاری

07 Jul 2023
07 Jul 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوا ، جس کے بعد حکام کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

سائبر حملے کے بعد الیکشن کمیشن کے ملازمین کو ای میلز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین کو نامعلوم شناخت سے ای میل موصول ہوئیں، جس کے بعد جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وہ موصول ہونے والی ای میلز کو نہ کھولیں، ای میلز کھولنے سے اہم معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔

سرکلر میں الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظرانداز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے