اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کے باعث پنجاب میں اموات کی تفصیلات جاری کر دیں

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی اموات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر 17 اموات رپورٹ ہوئیں، لاہور میں 4 اموات، گوجرانوالہ میں 6 اموات، چکوال، شیخوپورہ میں 3، 3 اموات، جھنگ اور فیصل آباد میں 1 ، 1 موت رپورٹ ہوئی، بارش کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 49 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 32 افراد شدید اور 17 افراد معمولی زخمی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام ترصورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، پنجاب کی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، شہری نقصانات کی اطلاع کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے