اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علماء کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، 9 مئی واقعات کے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ

06 Jul 2023
06 Jul 2023

(لاہور نیوز) علماء کرام کے وفد نے جناح ہاؤس کے دورے کے دوران 9 مئی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور سانحہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شرکاءِ وفد کا کہنا تھا کہ آج قائد اعظم کے گھر کو اس حال میں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، تمام ذمہ داروں کو قرار واقع سزا ملنی چاہیے ، قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر کو جلانا پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔

علماء کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بانی پاکستان کے گھر کے ساتھ یوں غداری کرے،ایسے لوگ پاکستان کے دشمن ہیں اور انہیں قرار واقع سزا ملنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے