اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کے سوال پر مجھے سخت غصہ آتا ہے: جنت مرزا

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر، مشہور ماڈل و اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ مجھے شادی کے سوال پر سخت غصہ آتا ہے۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نجی ٹی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اداکارہ نے پروگرام میں شادی اور بریک اپ کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ میری شادی کے حوالے سے اتنا فکرمند کیوں رہتے ہیں، پہلے میری ڈگری مکمل ہو جائے پھر شادی کروں گی، اس کے علاوہ میں وہی کروں گی جو میرے والدین میرے لیے طے کریں گے۔

انہوں نے اپنے سابقہ منگیتر عمر بٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ آپ کی پسند ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ طویل عرصے تک کسی شخص کے ساتھ نہیں چل سکتے تو اپنے تعلقات کو اچھے طریقے سے ختم کردیں نا کہ کوئی ڈرامہ کریں۔

اداکارہ نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ امید ہے کہ میں اب گھر والوں کی مرضی سے ہی شادی کروں گی اور تصاویر میرے نکاح کے بعد ہی سامنے آئیں گی، مجھے لگتا ہے کہ والدین آپ کے لیے ایک بہتر شخص تلاش کر سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسے ساتھی کو تلاش کرنا چاہیے جو آپ کی عزت کرے، اچھی شکل کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے کیونکہ اگر کوئی شخص اچھا نظر آتا ہے تو وہ اپنی دلکش شخصیت کے غرور یا انا میں آپ کو نیچا دکھاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے