اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قوم نے ہمت نہیں ہارنی، موت کے منہ سے بھی کامیابی چھینیں گے: شیخ رشید

29 Jun 2023
29 Jun 2023

(لاہور نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم نے ہمت نہیں ہارنی ہارتا وہی ہے جو ہار مانتا ہے، صدا دن ایک جیسے نہیں رہتے فتح عوام کی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران خوشحال ہوگئے عوام بدحال ہوگئی، صدا دن ایک جیسے نہیں رہتے فتح عوام کی ہوگی، موت کے منہ سے بھی کامیابی چھینیں گے، جو پولیس کے عقوبت خانوں میں جیل کے زندانوں میں بخشی خانوں میں بے گناہ بند ہیں اللہ ان کی مدد فرمائے ان کےوالدین کو ہمت وحوصلہ عطا کرے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ساری قوم کو عید الاضحیٰ مبارک ہو، زندگی میں پہلی  بار  قربانی خریدنا، قربانی دینا، لیاقت باغ میں ہمیشہ کی طرح عید کی نماز پڑھنا اور لال حویلی میں سارا دن حلقہ احباب سے عید ملنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بڑا وہی ہوتا ہے جس کا ظرف بڑا ہوتا ہے، بعض چھوٹے لوگ بڑے گھروں میں آ گئے ہیں جو کہ انجام کو پہنچیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے