اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کی طرف سے سوشل میڈیا پرمنفی مہم چلائی جا رہی ہے: فیاض چوہان

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہورنیوز) رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی اوراس کے چیئرمین کی طرف سے ملٹری کورٹس سے متعلق منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت 9 مئی کے پُر تشدد واقعات میں ملوث ہے اور رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے ،پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا پر منفی سرگرمیاں کرتے تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملٹری کورٹس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ، جس پر پی ٹی آئی اور چیئرمین کی طرف سے سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی جارہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کامزید کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں ملٹری کورٹس پہلی دفعہ بن رہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں 27 سویلین افراد کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلے ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے