اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں نے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز) عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسی بیتاب ہیں۔ پردیسیوں کی بڑی تعداد نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا۔

عید کا مزہ تو اپنوں کے ساتھ ہے۔ پردیسیوں کی بڑی تعداد کی لاہور سے اپنے آبائی علاقوں کو روانگی جاری ہے۔ شہر کے بس اڈوں کی طرح ریلوے سٹیشن پر بھی انتہائی رش ہے۔ کچھ کو تو ٹکٹ مل گیا لیکن زیادہ تر پریشان ہوئے۔ کسی کی ریزرویشن نہ ہوئی تو کسی کو اوپن ٹکٹ نہ ملا۔ ریلوے سٹیشن پر سہولتوں کے فقدان سے مسافر علیحدہ پریشان ہوئے۔ پردیسیوں کی پریشانی کی خبر ریلوے کے اعلیٰ حکام تک پہنچی  تو مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے عید پر تین سپیشل ٹرینیں بھی چلائی گئی ہیں تاہم ٹرینوں کی آمد و روانگی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے