اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عدلیہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو اپنا کندھا نہ دے: طلال چودھری

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ کا کیس سننے والا بینچ متنازعہ ہے، اگر خلاف فیصلہ آیا تو عمل درآمد کرنا مشکل ہوگا۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ میں قومی یکجہتی کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انقعاد کیا گیا جس میں لیگی رہنما طلال چودھری نے خصوصی شرکت کی، سیمینار  میں مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ، سلمہ بٹ، ن لیگ ٹیچر ونگ کے سربراہ محمد مزمل، ڈی پی آئی کالجز نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ٹریفک کا اشارہ نہیں ٹوٹا بلکہ شہداء کی یادگاروں اور آرمی تنصیبات پر حملہ ہوا، چیئرمین تحریک انصاف واقعات کا ماسٹر مائنڈ ،مقدمات  ملٹری کورٹس میں ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا عدالت 9 مئی کے ذمے داروں کو اپنا کندھا نہ دے، ملٹری کورٹس کیسز کا بینچ متنازعہ ہے، اس کے فیصلے پر عمل درآمد بھی مشکل ہوگا، پہلے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، سروے کے مطابق 144 میں سے 125سیٹوں پر ن لیگ آگے ہے،زرداری صاحب 10 کے بجائے 25 دن لاہور میں رہیں، ہم کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے