اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کر لیا

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(لاہور نیوز) نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کر لیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آج نیب راولپنڈی میں بطور ملزم ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ بطور سابق وزیراعظم آپ کو 108 تحائف ملے اور 58 آپ نے اپنے پاس رکھے، آپ کو 21 جون کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی لیکن آپ پیش نہیں ہوئے اور پیشی کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے