اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پانی کے ضیاع پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(لاہور نیوز) پانی ضائع کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، واسا نے پانی کے ضیاع پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی ہدایت پر واسا نے حکمت عملی بنا لی، پانی کے ضیاع پر جرمانہ کی رقم دس ہزار روپے کر دی گئی، واسا نے تمام صارفین کو دس ہزار جرمانہ کرنے کا انتباہ جاری کر دیا، واسا نے پانی کا ضیاع روکنے کے لیے ہر ٹاﺅن میں فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی فیصلہ  کیا ہے۔

 پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانوں کے ساتھ پہلی بار سزا بھی دی جائے گی، پانی ضائع کرنے پر جرمانے عائد اور ریکوری نہ کرنے پر سزا دی جائے گی،  واسا اور متعلقہ پولیس اسٹیشن جرمانہ ادا نہ کرنے والے صارف کے خلاف ایف آئی آر کروائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے