اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، مال روڈ، ڈیوس روڈ، فیروز پور روڈ، شالیمار، باغبانپورہ، گوالمنڈی، گلشن راوی اور سمن آباد میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

طوفانی بارش کے باعث لیسکو کے متعدد  فیڈرز ٹرپ کرنے کی وجہ سے بعض علاقوں کی بجلی بند ہو گئی، فیڈرز ٹرپ ہونے کے علاوہ دیگر تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بھی شہریوں کو متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب کے دیگر شہروں اٹک، گجرات ، گوجرانوالہ ، مریدکے ، کامونکی، شرقپور اور حافظ آباد میں بھی بادل کھل کر برسے۔

بارش کے باعث کئی سڑکوں پر گاڑیاں بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے