اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 9 دہشتگرد گرفتار

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(لاہور نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ڈی ٹی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے، کارروائی ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئی۔ دہشت گردوں کی شناحت عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب، رحیق، زاہد، کاشف اور مقصود کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی ہے، گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 9 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے