اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اینٹی کرپشن کو جواب جمع کروانے کی آخری مہلت

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کیخلاف درج غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اینٹی کرپشن کو مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروانے کی آخری مہلت دے دی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے سپیشل جج علی رضا نے پرویز الہٰی اور شریک ملزم رائے ممتاز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، پرویز الہٰی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا انتظار عدالت پیش ہوئے۔

مقدمہ کا ریکارڈ آج بھی پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، پرویز الہٰی کے وکیل نے استدعا کی کہ مقدمہ کا ریکارڈ آج بھی پیش نہیں کیا گیا عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے، پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کچھ وقت دے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پیش ہو جاتے ہیں۔

اینٹی کرپشن عدالت کے سپیشل جج علی رضا نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ پیش کریں ورنہ ڈی جی اینٹی کرپشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے اینٹی کرپشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے پرویز الہٰی اور دیگر پر پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتیوں کا الزام ہے، سابق وزیراعلیٰ کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین نے بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے