(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈی پی ایس اکیڈیمکس اور فنانس امور پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ارکان کی شرکت ہوئی۔ ویڈیو لنک پر ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے موسم گرما کی چھٹیوں میں ایجوکیشن اور ٹیچنگ پروگراموں کے ماہر اساتذہ ڈی پی ایس کا دورہ کرینگے۔ بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے پاکستان کے ٹاپ ایجوکیشن سسٹم سے معاہدہ کیا جائیگا۔ ڈی پی ایس کے فنانس، اکاؤنٹس ، آمدن و اخراجات اور پنشنز کیلئے فنانس سیکشن قائم کرنے کی تجویز ہے۔ ڈی پی ایس میں قومی اور بین الاقوامی کورسز اور پروگراموں کے ذریعے اکیڈیمکس میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا۔
محمد علی رندھاوا نے مرمت و بحالی کیلئے بھی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ ڈی پی ایس کی انٹرنل کمیٹی کے علاوہ ایل ڈی اے کمیٹی بھی مرمت و بحالی کا تخمینہ پیش کریگی۔